سندھ میں 90 ہزار اساتذہ کی بھرتی کی منظوری
سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے محکمہ تعلیم کے لیے 90 ہزار اضافی اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 83 ہزار اساتذہ پہلے ہی تعینات کیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت تدریسی افرادی قوت کو وسعت دے کر صوبے بھر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بڑے اقدامات کر رہی ہے
۔سی ایس ایس امتحان، 15602 میں سے صرف 395 امیدوار کامیاب
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران سردار علی شاہ نے انہیں محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور بتایا کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کو آفر لیٹر جاری کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ نئے اساتذہ کی بھرتی سے پہلے ہی تعلیمی نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے سندھ کے تمام اسکولوں میں تدریسی معیار کو مضبوط بنانے میں مدد ملی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں نے صوبے بھر کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کو جدید بنانے اور سہولیات کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔