جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست دے دی
راولپنڈی: جنوبی افریقا نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیے گئے 195 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 18.1 اوورز میں 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
صائم ایوب 37 اور محمد نواز 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، بابر اعظم ٹی 20 میں واپسی پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سلمان علی آغا 2 رنز بنا کر کوربن بوش کا نشانہ بنے۔
عثمان خان 12 رنز بنا کر اسٹمپ آؤٹ ہوئے، حسن نواز 3 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
کوربن بوش نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جارج لندے نے تین اور لیزاد ولیمز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 195 رنز کا ہدف دیا تھا۔
مہمان ٹیم نے پنڈی میں سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ بھی براکر دیا، نیوزی لینڈ نے اپریل 2023 میں 4 وکٹوں پر 194 رنز بنائے تھے۔
View this post on Instagram
ریزا ہینڈرکس 40 گیندوں پر 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، جارج نے 36 اور ٹونی ڈی زورزی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، کوئنٹن ڈی کاک 23 رنز بنا کر صائم ایوب کا نشانہ بنے۔
View this post on Instagram
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے دو، نسیم شاہ، ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان ٹیم بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے پنک جرنسی پہن کر میدان میں اترے گی۔
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھیں، بابر اعظم اور نسیم شاہ نے ماضی میں بھی بہترین پرفارمنس دی ہے۔
جنوبی افریقا کے کپتان ڈونوون فریرا نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے، انہوں نے کہا کہ ٹونی ڈی زورزی ٹی 20 ڈیبیو کررہے ہیں۔
یہ پڑھیں: پاکستان یا جنوبی افریقا، ٹی 20 میں کس کا پلڑا بھاری؟
دونوں ٹیمیں اس سے قبل 24 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آ چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں 12، 12 میچز جیتی ہیں۔ یعنی سابقہ نتائج کے مطابق اس فارمیٹ میں کوئی ٹیم کسی پر بھاری نہیں ہے۔
پروٹیز 2021 کے بعد پاکستان میں ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے۔ دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کی ہے۔
پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم اس سیریز کے ذریعہ 10 ماہ بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپسی کر رہے ہیں۔ ایک اہم ریکارڈ سابق کپتان اور پاکستان کا منتظر ہے۔ وہ صرف 9 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں آل ٹائم نمبر ون بیٹر بن جائیں گے۔