واٹس ایپ کا ترجمہ کرنے والا نیا فیچر متعارف
فیچر ٹریکر نے اس ایپلی کیشن میں ایک نیا سیٹنگ آپشن دریافت کیا ہے جو صارف کی ڈیوائس پر خودکار اور بغیر رکاوٹ پیغامات کے ترجمے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
واٹس ایپ اپنے صارفین کو پیغامات کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتا ہے، اس لیے نیا ’پیغامات ترجمہ کریں‘ والا فیچر میسجز کو واٹس ایپ کے سرورز کی بجائے صارف کے اپنے فون پر ہی پراسیس کرے گا۔
ؤاٹس اپ کی سروسز پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر
اس فیچر کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ ترجمے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی اور صارفین کو صرف مطلوبہ زبان کا لینگوئج پیک ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جس کے بعد وہ آف لائن بھی پیغامات کا ترجمہ کر سکیں گے۔
صارفین کو اس فیچر کو خود ان ایبل کرنا ہوگا جس کے لیے انہیں واٹس ایپ کی سیٹنگز میں چیٹ سیکشن میں جا کر اسے فعال کرنا ہوگا، وہاں وہ یہ بھی منتخب کر سکیں گے کہ کس زبان کے میسجز کا خودکار ترجمہ کرنا ہے۔
جب یہ فیچر عوام کے لیے دستیاب ہوگا، تو صارفین کو کسی خاص گفتگو کی چیٹ سیٹنگز میں جا کر “Translate Messages”ٹوگل آن کرنا ہوگا۔
اسے ایک بار فعال کرنے کے بعد صارفین کو ایک زبان منتخب کرنے کے لیے کہا جائے گا۔ فی الحال دستیاب زبانوں میں ہسپانوی، عربی، برازیلی پرتگالی، ہندی اور روسی شامل ہیں۔
اے ار وائے اردو