پنجاب میں8سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز

پنجاب میں8سال بعد لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ آغاز ہوگیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے لیپ ٹاپ اسکیم کے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا۔

ہونہار اسکالر شپ فیز ٹو اور دیگر صوبوں کے 5ہزار طلبہ کیلئے بھی لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز کیا گیا،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے طلبہ کیلئے5ہزار اسکالر شپس ہونگی۔

طلبا کیلئے خوشخبری: کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

پنجاب کے بعد سب سے زیادہ لیپ ٹاپ خیبرپختونخوا کے 3136 طلبہ کو ملیں گے،بلوچستان کے 938،آزاد کشمیر کے 517 اور گلگت بلتستان کے 410طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔

لاہور ڈویژن کےطلبہ کیلئے 12کروڑ روپے سے زائد کی ا سکالر شپس ہونگی،وزیراعلیٰ مریم نوازاسکیم کے تحت لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔

13سرکاری یونیورسٹیوں،6 میڈیکل کالجز اور27 اعلیٰ تعلیمی اداروں کو لیپ ٹاپ دیئے گئے،خصوصی تقریب میں طلبہ کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سی ایس ایس امتحان، 15602 میں سے صرف 395 امیدوار کامیاب

کوئین میری کالج کی طالبات کے دستے نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو گارڈ آف آنر پیش کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز طلبہ میں گھل مل گئیں ،طلبہ نے سلیفیاں بھی بنائیں۔

ہم ٹی ؤی اردو

آج کی زیادہ پڑھی جانے والی خبریں