میں پبلک پراپرٹی نہیں ہوں – علیزے شاہ کا نا قدین کوکرارا جواب
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے فیشن سینس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی اداکارہ علیزے اس وقت امریکہ میں چھٹیاں گزار رہی ہیں اور اس دوران انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اپنی تصاویر اور پیغامات شیئر کر رہی ہیں۔
علیزے نے لکھا، “مجھے پتہ ہے کہ پاکستانی ہونے کے ناطے میرا منفرد فیشن سینس لوگوں کو عجیب لگتا ہے، مگر یہ میرا مسئلہ نہیں۔”
انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا، “میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، لہٰذا اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!”
انہوں نے مزید لکھا، “مجھے اُن پر ترس آتا ہے جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ شاید انہیں خود کبھی پیار نہیں ملا۔”