کراچی، لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن مکمل، 27 لاشیں نکال لی گئیں

اردو میں‌خبریں پڑھنے کیلئے ہمارا واٹس اپ چینل فالو کریں

ریسکیوحکام کے مطابق عمارت کےملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور ریسکیو عمل مکمل ہونے کے بعد ہیوی مشینری چلی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ واقعے کی جگہ کو سیل کرے گی۔

ہمارا یو ٹیو ب چینل فالو کریں

4 جولائی 2025 کی صبح لیاری کے علاقے بغدادی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد دب کر جاں بحق اور خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

گوگل کے نئے اے آئی ویڈیو ٹول کے ذریعے جعلی ویڈیوز بنانے کا خدشہ ظاہرے کرتے ہوئے عالمی ماہرین کی جانب سے خبردار کردیا گیا

ملبے سے تین ماہ کی بچی کو زندہ نکالا گیا۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ لیاری پر تفصیلی اجلاس کل طلب کرلیا۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ عمارت گرنےکی وجوہات معلوم کریں گے اور غفلت برتنے والوں کو سزا بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 480 زائد عمارتیں خطرناک قرار دی گئی ہیں ان سے گھر خالی کرنے کا کہو تو لوگ تحفظ مانگتے ہیں۔

آج کی زیادہ پڑھی جانے والی خبریں