آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان کردیا
آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کے کرکٹر مہدی حسن کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، انہیں اپریل میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا گیا۔
مہدی حسن نے کہا کہ میں بہت خوش ہیں، یہ ایوارڈ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے اور بنگلادیش کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے یلے میرے لیے تحریک کا ایک بڑا ذریعہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹرز ہم اپنے شائقین کو متاثر کرنے اور خوشی دینے کا خواب دیکھتے ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے اس طرح کی پہچان مجھے حوصلہ دیتی ہے کہ میں مزید محنت کرتا رہوں اور مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کروں، میں اپنے ملک کے ساتھی اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایوارڈ ان سب کا بھی ہے۔
27 سالہ کھلاڑی زمبابوے کے خلاف شاندار فارم میں تھے، انہوں نے دو ٹیسٹ میچوں میں 38.66 کی اوسط سے 116 رنز بنائے، اور 11.86 کی غیر معمولی اوسط سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 10 کے ٹکٹ کب سے دستیاب ہوں گے
سلہٹ میں ابتدائی ٹیسٹ میں، مہدی نے دس وکٹیں حاصل کیں، پہلی اننگز میں 5/52 اور دوسری میں 5/50۔ ان کی کوششوں کے باوجود زمبابوے تین وکٹوں سے سنسنی خیز جیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
واضح رہے کہ زمبابوے کے بلیسنگ مزرا بانی اور نیوزی لینڈ کے بین سیئرز بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد تھے۔