یونان کا ڈیجیٹل ویزا کیسے حاصل کریں؟

یہ ویزا غیر یورپی یونین کے شہریوں، بشمول پاکستانیوں، کے لیے ہے اور ایک سال تک قیام کی اجازت دیتا ہے، جسے دو سال تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس گائیڈ میں پاکستانیوں کے لیے اہلیت، تقاضے، درخواست کا عمل، اخراجات، فوائد اور رہن سہن کی تفصیلات مختصراً بیان کی گئی ہیں۔

Table of Contents

ہمارا یو ٹیو ب چینل فالو کریں

اہلیت کے معیارات

یونان کا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پاکستانیوں کے لیے کھلا ہے کیونکہ پاکستان یورپی یونین یا ای ای اے کا حصہ نہیں۔

اہم شرائط یہ ہیں:

شہریت: غیر یورپی یونین کے شہری، جیسے پاکستانی۔
عمر: 18 سال سے زائد۔
ملازمت: ریموٹ کام غیر یونانی کمپنیوں یا کلائنٹس کے لیے ہونا چاہیے۔ مقامی کام ممنوع ہے۔
آمدنی: کم سے کم ماہانہ 3,500 یورو (تقریباً 10.5 لاکھ روپے)۔ بیوی کے لیے 20 فیصد (700) یورو اور بچوں کے لیے فی کس 15فیصد ( یورو 525) اضافی۔
صحت اور کردار: نجی ہیلتھ انشورنس اور صاف جرائم ریکارڈ۔

پاکستانی سیاحتی ویزے (90 دن) پر یونان میں ہوں تو وہاں سے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

تقاضے اور دستاویزات

درخواست کے لیے درج ذیل دستاویزات درکار ہیں، جو انگریزی یا یونانی میں ترجمہ شدہ اور اپوسٹل (ہاگ اپوسٹل) ہونی چاہئیں:

درخواست فارم (یونانی سفارتخانے سے ڈاؤن لوڈ کریں)۔
درست پاسپورٹ (3 ماہ سے زائد ویلڈیٹی ہونی چاہیے)۔
دو پاسپورٹ تصاویر (3.5×4.5 سینٹی میٹر)۔
ریموٹ ملازمت کا ثبوت (کنٹریکٹ، کلائنٹ خط یا کاروباری رجسٹریشن)۔
آمدنی کا ثبوت (3–6 ماہ کے بینک سٹیٹمنٹس یا تنخواہ)۔
ہیلتھ انشورنس (30,000 یورو کوریج)۔
جرائم ریکارڈ (پولیس یا نادرا)۔
رہائش کا ثبوت (کرایہ یا ہوٹل بکنگ)۔
اعلامیہ کہ آپ یونانی کمپنیوں کے لیے کام نہیں کریں گے۔

درخواست کا عمل

عمل آسان ہے اور 10–30 دن لگتے ہیں:

دستاویزات تیار کریں (ترجمہ اور پوسٹل)۔
اسلام آباد میں یونانی سفارتخانے یا وی ایف ایس گلوبل سے اپوائنٹمنٹ لیں۔
دستاویزات جمع کروائیں، فیس ادا کریں (75 یورو، 22,500 روپے)۔
فیصلے کا انتظار (10 دن سے ایک ماہ)۔
ویزا (ٹائپ ڈی) وصول کریں۔
یونان پہنچ کر ایک ماہ میں رہائشی کارڈ کے لیے رجسٹر کریں۔

اخراجات

ویزا فیس: 75 یورو (22,500 روپے)۔
– فیملی فیس: 150 یورو (45,000 روپے) فی فرد۔
– دیگر: انشورنس (50–150/ یورو، ماہ)، ترجمہ/اپوسٹل (5,000–20,000 روپے)۔
– کل تخمینہ: 60,000–150,000 روپے (ایک فرد)۔

طلبا کیلئے خوشخبری: کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

فوائد

شینگن رسائی: 27 یورپی ممالک میں ویزا فری سفر۔
ٹیکس چھوٹ: 183 دن سے کم قیام پر کوئی ٹیکس نہیں؛ طویل قیام پر 7 سال تک 50% ٹیکس رعایت۔
خاندان: بیوی اور بچوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
رہائش: ماہانہ خرچ یورو 800–1,500 (2.4–4.5 لاکھ روپے)،۔
مستقل رہائش: 5 سال (183 دن/سال) بعد، شہریت 7 سال بعد ممکن ہے۔

روزمرہ اخراجات

کرایہ: 400–800 یورو(اسٹوڈیو)۔
کھانا: 200–400، یوروحلال آپشنز۔
انٹرنیٹ: 40–100 100–200/ یورو ماہ۔

؎توسیع اور طویل مدتی اختیارات

ویزا ایک سال کے بعد 2 سال کے رہائشی پرمٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ 5 سال بعد مستقل رہائش اور 7 سال بعد شہریت ممکن ہے، بشرطیکہ یونانی زبان سیکھیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

کیا پاکستانی درخواست دے سکتے ہیں؟ ہاں۔
خاندان شامل ہو سکتا ہے؟ ہاں، اضافی آمدنی کے ساتھ۔
یونانی زبان ضروری؟ نہیں، لیکن مددگار۔
ریجیکشن ہو تو؟ دوبارہ درست دستاویزات کے ساتھ درخواست دیں۔

مزید معلومات کے لیے یونانی سفارتخانہ یا migration.gov.gr ملاحظہ کریں۔ یونان میں نئی زندگی کے لیے تیار ہوں!

اے آر وائے اردو