قیامت خیز منظر ! گل پلازہ کے میز نائن فلور کی ایک دکان سے 30 لاشیں مل گئیں
تفصیلات کے مطابق آگ سے تباہ گل پلازہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے، اس دوران پلازہ کی ایک دکان سے 25 سے 30 لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تصدیق کی ہے کہ میزنائن فلور سے تقریباً 30 لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد سانحے میں جاں بحق افراد کی تعداد63 ہوگئی۔
ایس ایس پی سٹی پولیس عارف عزیز نے بھی بتایا کہ میزنائن فلور کی دبئی کراکری نامی دکان سے لاشیں ملی ہیں، لاشیں سوختہ حالت میں ہیں۔
ریسکیو ورکز عمارت کے مختلف حصوں میں تفتیش کر رہے ہیں، تاہم انہیں موبائل فونز لے جانے کی اجازت نہیں ہے تاکہ کسی قسم کی ویڈیوز یا تصاویر لیک نہ ہوں۔
ڈی سی ساؤتھ نے بتایا کہ ریکوری آپریشن تاحال جاری ہے اور تمام ٹیمیں متحرک ہیں ، میز نائن فلور سے 20سے25افرادکی باقیات ملی ہ دکانداروں نےریکوری آپریشن میں بہت مددکی ہے،
واٹس ایپ کا نیا چیٹ ہسٹری شئیرنگ فیچر متعارف
ریکوری آپریشن تاحال جاری ہے،تمام ٹیمیں متحرک ہیں،ڈی سی ساؤتھ
میزنائن فلورسے20سے25افرادکی باقیات ملی ہیں،ڈی سی ساؤتھ
دکانداروں نےریکوری آپریشن میں بہت مددکی ہے،ڈی سی ساؤتھ
پلازہ کے ملبے سے انسانی اعضا برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ملنے والے اعضا کتنے لوگوں کے ہیں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا، انسانی اعضا کو سول اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔
پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ سانحہ گل پلازہ میں انسانی باقیات کاباریک بینی سےجائزہ لیا جارہا ہے، کہنا قبل از وقت ہے آج ملنے والی باقیات نئی ہیں یا پہلے ملی لاشوں کی ہیں؟ تاہم ڈاکٹرز کا پینل تفصیلی جائزہ لے رہا ہے، کچھ دیرمیں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
