خیبر پختونخواہ میں احساس اپنا گھر پروگرام میں کیسے اپلائی کریں
خیبرپختونخوا کے فلیگ شپ پراجیکٹ احساس اپنا گھر کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بتایا کہ فی کس 15 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا کے فلیگ شپ پراجیکٹ احساس اپنا گھر کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ قرضے ایسے افراد کو دیئے جائیں گے جن کی ماہانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہے۔ ادائیگی کی مدت سات سال ہے جس کی ماہانہ قسط 18,000 روپے ہے۔

کراچی کی مرکزی مویشی منڈی کھولنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
ڈاکٹر امجد علی کے مطابق قرض کا مقصد ان لوگوں کے لیے ہے جو پانچ مرلے یا اس سے کم کے پلاٹ یا مکان کے مالک ہیں۔ درخواست دہندگان کے لیے اہل عمر کی حد 18 اور 55 سال کے درمیان ہے۔