کے پی کے اور پنجاب میں آج بارش کا امکان

اردو میں‌خبریں پڑھنے کیلئے ہمارا واٹس اپ چینل فالو کریں

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 16 مارچ تک بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے دونوں صوبوں کی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے، آئندہ ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ہمارا یو ٹیو ب چینل فالو کریں

سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کردیا گیا

پی ڈی ای اے خیبر پختونخوا کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں جبکہ سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔