سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کا آغاز 22 دسمبر سے ہوگا اور یہ 31 دسمبر 2025 تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے معمول کے مطابق کھلیں گے

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

winter vacation announced in sindh schools 2025

محکمہ تعلیم کے مطابق یہ فیصلہ طلباء اور اساتذہ کو موسم سرما کے تناظر میں مناسب وقفہ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل پنجاب کے اسکولوں کے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ چھٹیاں 22 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی تھی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی تعلیمی ادارہ صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں کھولا جا سکے گا۔