مون سون کا خطرناک اسپیل آج کراچی پر برسنے کو تیار، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسلا دھار سے شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر میں بارش کے 4 سے 6 اسپیل متوقع ہیں، جن میں بعض مقامات پر 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی موسم کا نظام ہے جو بھارت کی جانب سے سندھ میں ڈیپریشن یا ڈیپ ڈیپریشن کی صورت میں داخل ہو رہا ہے اور اس کا راستہ بھی غیر واضح اور پیچیدہ ہے جس کی وجہ سے بارش کی شدت مختلف علاقوں میں متغیر رہ سکتی ہے۔
فیصل آباد میں 320 ملی میٹر بارش، واسا کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملیر ندی میں بھی گزشتہ روز سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جو طویل عرصے سے خشک رہی تھی۔
موسمی صورتحال کے باعث جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔
گجرات میں 20 گھنٹوں کے دوران 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی
یونیورسٹی انتظامیہ نے ورک فرام ہوم پالیسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام کلاسز آن لائن لی جائیں گی۔
وائس چانسلر کے مطابق، طلباء اور اسٹاف کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سے کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، ننگی تاروں اور گہرے پانی والے مقامات سے دور رہیں۔
ماہرہ خان کی ساڑھی کیلئے بھاؤ تاؤ اور امرود مانگنے کی ویڈیو وائرل
شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔