کراچی: دو دریا میں باپ کی 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی دل دہلانے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی میں دو دریا میں باپ کی اپنے 2 بچوں کے ساتھ سمندر میں ڈوبنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں باپ کو بچوں سمیت سمندر میں ڈوبتے اور شہریوں کو ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ہمارا یو ٹیو ب چینل فالو کریں

دونوں بچوں کو دریا میں بہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،  موقع پر موجود افراد انھیں بچانے کی کوششیں کررہے ہیں، بچوں کا باپ بھی ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔

شہریوں نے قریب پڑا کھمبا بھی ان کی طرف پھینکا، ایک بچہ کافی دیر تک پانی میں تیرنے کی کوشش کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت

4 روز قبل ایک شخص نے اپنی کمسن بیٹی اور بیٹے کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی تھی، باپ اور اس کے دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم تھا، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔

سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر گبول گوٹھ کا رہائشی تھا۔

ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بہن نے بھائی کا گلا گھونٹ کر جان لے لی

اورنگ زیب عالم اسکول ٹیچر تھا۔ جس کے بیٹے کی عمر 8 سال اور بیٹی 4 سال کی تھی۔ متوفی کا سسرال 14 سی اورنگی ٹاؤن میں ہے۔ متوفی کی ایک اور اولاد اہلیہ کے پاس ہے۔

متوفی کے بھائی صغیر عالم نے بتایا کہ اورنگ زیب نے اپنی اہلیہ سے گھریلو معاملات کی بنا پر بچوں کی کسٹڈی کےلیے پٹیشن دائر کی ہوئی تھی۔

واقعے سے ایک روز قبل بچوں کی کسٹڈی متوفی کی اہلیہ کے حوالے کردی گئی تھی۔

ایکسپریس نیوز