ہمارا واٹس چینل فالو کریں

ودیا بالن رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر سے گر گئی

ودیا بالن اسٹیج پر ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’’بھول بھلیاں 3‘‘ کے گانے ’’آمی جے تومار‘‘ پر رقص کررہی تھیں کہ اچانک لڑکھڑا کر گرگئیں۔

یہ بھی پڑ ھیں: شاہین اآفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

اداکارہ نے نہایت خوبصورتی سے خود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا، ایسے میں مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ان کی مدد کو آئیں جس سے ناظرین کو ڈانس میں جھول محسوس نہیں ہوا۔

ودیا کے ڈانس کے دوران گرنے کا منظر ایک پاپارازی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ودیا کے گرنے اور خوبصورتی سے خود کو سنبھال کر رقص جاری رکھنے پر مداح متاثر ہوکر داد دے رہے ہیں۔


Discover more from Urdu News Portal

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

آج کی زیادہ پڑھی جانے والی خبریں