رمشا خان نئی ویڈیو کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں

اردو میں‌خبریں پڑھنے کیلئے ہمارا واٹس اپ چینل فالو کریں

سوشل میڈیا پر اداکارہ رمشا خان کی ایک نئی ویڈیو گردش کر رہی ہے تاہم اس مرتبہ سب کے دلوں پر راج کرنے والی رمشا کا مغربی طرز کے لباس میں نظر آنا ان کے مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

ویڈیو میں رمشا خان کو لندن میں اپنے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران مغربی لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے ابتدا میں سوشل میڈیا صارفین کو کنفیوز کر دیا کیونکہ انہیں لگا کہ یہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ہیں، کیونکہ رمشا خان کی شکل انوشکا سے مشابہت رکھتی ہے۔

تاہم جب تصدیق ہوئی کہ یہ رمشا خان ہیں، تو مداح حیران رہ گئے کیونکہ اس سے پہلے وہ اس انداز میں کبھی نظر نہیں آئیں۔ ان کے اس نئے بولڈ انداز پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کی جا رہی ہے اور مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ رمشا خان کو اس روپ میں دیکھنے کی توقع نہیں رکھتے تھے۔

ہمارا یو ٹیو ب چینل فالو کریں

آج کی زیادہ پڑھی جانے والی خبریں